ہیں سارے رسولوں کے سلطان مدینے میں |
یعنی ہیں مرا دین و ایمان مدینے میں |
اے کاش اڑا لے چل تو مجھ کو مدینے میں |
ہے میرا بھی جانے کا ارمان مدینے میں |
جانے سے مدینے میں تقدیر سنورتی ہے |
سرکار کا جاری ہے فیضان مدینے میں |
سوچوں تو مدینہ ہے بولوں تو مدینہ ہے |
واللہ مرا رہتا ہے بس دھیان مدینے میں |
جو رنج کے مارے ہیں وہ لوگ چلیں طیبہ |
تسکین کا ملتا ہے سامان مدینے میں |
ان لوگوں کی قسمت تو معراج ہی کرلی ہے |
جو لوگ گزارے ہیں رمضان مدینے میں |
سرکار اگر رکھ لیں یہ ان کا کرم ہوگا |
ورنہ رہے یونسؔ سا عصیان مدینے میں |
معلومات