| وطن میں اقتدار کی جو جنگ ہے |
| غریب ان سیاستوں سے تنگ ہے |
| نما ئشی ہیں اختلاف ان کے بیچ |
| کمائی ایک دوسرے کے سنگ ہے |
| کمیشنیں ہیں لوٹ مار ہے یہاں |
| وطن کے مال کو لگی سرنگ ہے |
| کسی کے ہاتھ بھی لگے وہ لوٹ لے |
| یہ دیس تو کوئی کٹی پتنگ ہے |
| منافقت عروج پر ہے آج کل |
| بدن ہیں صاف، پر دلوں پہ زنگ ہے |
| عجیب حرکتیں ہیں ان کی اور پھر |
| کہیں گے اس میں سازشِ فرنگ ہے |
معلومات