جو اہل بیتؓ سے دائم بھرتے دم وفا کا
اظہار عشق سے دہراتے سبق ثنا کا
ڈرتے یزید کے لشکر سے مگر نہیں ہم
"ہم نے سبق پڑھا ہے میدان کربلا کا"
چاہت حسینؓ کی ہے دارین کو سنوارے
خلد بریں مقدر ہو ان ہی پارسا کا
نذرانہ جاں کا میداں میں پیش کر کے اپنے
تنہا ہی لڑ پڑا وہ ؓفرزند مرتضیؓ کا
اسلام کے علم کو اونچائی بخشی جس نے
دیں کو لہو سے سینچا، وہؓ لعل فاطمؓہ کا
عالم شہید اعظمؓ کو کیسے بھولے ناصؔر
پیغام عام کر ڈالا جس نے مصطفؐی کا

0
23