اک روز بر آئے گی تمنّائے مدینہ
دیکھیں گے کبھی ہم بھی تو دنیائے مدینہ
ہم لوگ جو اس دنیا سے اکتائے ہوئے ہیں
راس آئے گا ہم لوگوں کو صحرائے مدینہ
ممکن ہی نہیں اور کسی شہر کی الفت
دل میرا ہے مخمورِ تولائے مدینہ
دونوں جہاں میں ذاتِ الٰہی کے علاوہ
افضل ہیں تو بس سیدے والائے مدینہ
آ جائے گا دنیا میں یہ جنت گا دروغہ
اک بار جو وہ دیکھ لے دنیائے مدینہ
ہر خواب کی تعبیر ہوا کرتی ہے کوئی
لازم ہے، بر آئے گی تمنّائے مدینہ
بلال احمد خان

68