مناؤ میلاد تم خوشی سے، سدا یہ محفل سجائے رکھنا |
دلوں میں اپنے چراغ عشقِ، نبی کا ہر دم جلائے رکھنا |
مناؤ خوشیاں لُٹاؤ دولت، ملے تمہیں جب بھی فضل و رحمت |
کلام رب کا ہے حکم دیتا، یہ حکم سینے لگائے رکھنا |
بیان کرنا نبی کی مدحت، خدا کے سب انبیاء کی سُنّت |
خدایا سُنّت پہ اپنے نبیوں، کی ہم کو ہر دم چلائے رکھنا |
یہ برکتوں سے بھری ہے محفل، خدا کی رحمت ہو اس میں نازل |
دُھلیں ہمارے گُناہ سارے، بدی سے دامن بچائے رکھنا |
نبی کی سُنّت سے کر محبّت، یہ عشق کی ہے بڑی علامت |
عمامہ داڑھی کے ساتھ زلفیں، حسین چہرہ بنائے رکھنا |
درود پڑھنا سلام پڑھنا، اسی کا ہر دم ہی ورد کرنا |
ہوں دور سب مشکلیں ہماری، غموں کو اپنے مٹائے رکھنا |
کرم ہو زیرکؔ پہ خاص آقا، ملے شفاعت کا اس کو مُژدہ |
نجات کا ہو تمھی سہارا، سبھی کی بگڑی بنائے رکھنا |
معلومات