بوقتِ ذکرِ علیؑ شورِ ہاؤ ہو کیا ہے؟
تمہیں کہو کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے؟
ہوے ہیں چاک گریبان عشقِ حیدرؑ میں
ہماری جیب کو اب حاجتِ رفو کیا ہے
پئیں گے ساقیِ کوثرؑ کے ہاتھ سے جا کر
یہ شیشہ و قدح و کوزہ و سبو کیا ہے؟
کرے ہے ذکر جنابِ علیِ مرتضیٰؑ کا
وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے

0
85