یہ پیار محبت یہ وفا یاد رکھے گا |
یہ ملک تری شرم و حیا یاد رکھے گا |
ہونٹوں پہ ترے شعر و سخن اور تبسم |
ایوان یہ بھی شوخ ادا یاد رکھے گا |
پرواز تجھی سے تو معیشت کو ملی تھی |
احسان جو یہ ملک سدا یاد رکھے گا |
بیگانہ ہو اپنا ہو ہر اک شخص یہاں کا |
تجھ پر ہوئے جو ظلم و جفا یاد رکھے گا |
معلومات