گرنے جو لگا تو تُو نے بچایا
رونے جو لگا تو تُو نے ہنسایا
جب میرا یہ دل ناتواں کبھی بھی
رنجور ہوا تُو نے ہی بہ لا یا
میرے رفیقِ سفر ناگ بن کر
ڈسنے جو لگے تو تُو نے بچایا
میرا ہر کام میری لغزشوں سے
بگڑنے جو لگا تو تُو نے بنایا
دل حسرتوں کے شہر میں کبھی بھی
کھونے جو لگا تو تُو نے دلایا

0
100