| چلتا رہتا خاک اڑایا کرتا تھا |
| وحشت سے جب دشت میں آیا کرتا تھا |
| ڈوبتا جاتا تھا میں ایک سمندر میں |
| جب میں اس سے آنکھ ملایا کرتا تھا |
| پیڑ اسی پر پھول گرایا کرتے تھے |
| جب وہ باغ میں سیر کو جایا کرتا تھا |
| گاؤں والے مجھ پر ہنستے رہتے تھے |
| جب میں ان کو شعر سنایا کرتا تھا |
| سانول مزاری |
معلومات