مدینے سے آئی چمن میں ہوا ہے |
سہانی صدا اس میں صلے علیٰ ہے |
گراں دان لائی شہے دوسریٰ سے |
جھپا اس میں سب کا بھلا ہی بھلا ہے |
ہیں داتا خلق کے حبیبِ اِلہ ہی |
حسیں فیض جن کا عطائے خدا ہے |
ملے پیارے ہادی نبی مصطفیٰ جو |
یہ احسان مومن پہ رب نے کیا ہے |
ہے توقیر جاری ہمیشہ سے اُن کی |
صلاۃ اُن پہ رب کا دوام آ رہا ہے |
ہیں آسودہ فطرت کے سارے مناظر |
جو ذکرِ نبی کا، وظیفہ ملا ہے |
سدا جھومتے ہیں یہ مستی میں تارے |
درِ مصطفیٰ کا جو گردوں گدا ہے |
ہیں یادِ نبی میں دہر کے یہ منظر |
اسی نے سدا ان کو شاداں رکھا ہے |
ہے دانِ نبی سے جہاں میں یہ رونق |
رہا جن سے راضی سدا خود خدا ہے |
ملی مصطفیٰ کو خدا سے ہے شاہی |
عُلیٰ درجہ حق نے نبی کو دیا ہے |
اے محمود کوثر ملی مصطفیٰ کو |
بتا اس سے بر تر کسی کو عطا ہے |
معلومات