| خدا کو توبہ کی جھوٹی زبان دے رہے ہیں |
| نماز پڑھنی نہیں اور اذان دے رہے ہیں |
| دہاڑی باز ہیں کوئی شہید وید نہیں |
| ہمارے واسطے جتنے بھی جان دے رہے ہیں |
| کسی کو کچھ نہیں معلوم مسئلہ کیا ہے |
| سبھی مباحثے کا امتحان دے رہے ہیں |
| کہیں تو کیا کہیں اب ایسے پارساؤں کو |
| خطا کسی کی کسی کو لگان دے رہے ہیں |
| ضرور ان کو کوئی خاص کام ہے مجھ سے |
| یہ دوست جو مرے حق میں بیان دے رہے ہیں |
| عجیب لوگ ہیں اپنوں سے بے خبر ہیں کلیم |
| عجیب لوگ ہیں غیروں پہ دھیان دے رہے ہیں |
معلومات