خدا ان سے کرتا ہے بے حد محبت
حبیبِﷺ خدا کی جو کرتے ہیں طاعت
نبی ﷺ کی اطاعت کا ہے یہ تقاضا
کہ ہو سب کے دل میں مساجد سے الفت
اگر گھر کسی کا ہے مسجد سے ملحق
تو ہے یہ بھی آقاﷺ کی پیاری سی سنت
مساجد میں بندوں سے ہوتی ہے رونق
یاں ملتی ہے اللہ کے بندوں کی صحبت
سکوں دل کو ملتا ہے مسجد میں آکر
یاں ملتی ہے بندوں کو اللہ کی قربت

29