ہجر کے یہ ایام مبارک
ہم کو یہ آلام مبارک
پھر سے رات ہے روتے گزری
پھر سے اجڑی شام مبارک
ہم بس اب اک یاد ہیں تیری
ہم کو یہ انجام مبارک
آپ سنا خوش باش ہیں کافی
آپ کو یہ آرام مبارک
خوشیاں صبح و شام مبارک
دنیا کا ہنگام مبارک
ہم بھی بھول ہی جائیں شاید
خیر ابھی تو جام مبارک
عشق وفا ناکام مبارک
زخموں کا انعام مبارک

25