نظر مانگوں میں شاہِ ابرار کی |
امیرِ جہاں پیارے مختار کی |
نبی جی ہے عرضی گھڑی آئے وہ |
کروں دید میں تیرے انوار کی |
رہے بردہ در پر کرم ہو سخی |
ذرا بھائے رونق نہ سنسار کی |
یہ دامن ہے خالی زیاں کار ہوں |
رکھیں خبریں آقا گنہگار کی |
لئے ہاتھ خالی یہ نادار ہے |
کریں جان آساں خطا کار کی |
گھڑا ظلمتوں میں یہ آواز دوں |
تجلی ہو قسمت پہ انوار کی |
نبی چارہ گر ہیں سنے کارساز |
عطا مانگ محمود سرکار کی |
معلومات