| اپنی تصویر بھیجتا ہوں تجھے |
| تجھ سے ہر روز مانگتا ہوں تجھے |
| اے مرے دل مزید کچھ دن میں |
| اسکے پہلو میں دیکھتا ہوں تجھے |
| میری خواہش ہے خواب اچھے ہوں |
| اپنے تکیے پہ کاڑھتا ہوں تجھے |
| تجھ سے فرصت ملی تو سوچوں گا |
| کتنی شدت سے سوچتا ہوں تجھے |
| مجھ کو معلوم ہے نہیں پھر بھی |
| اپنے کمرے میں ڈھونڈتا ہوں تجھے |
معلومات