| جا بتا اسے کہ وہ آگیا تری زندگی کے جہان میں |
| جو سرورِعشق کا پیر ہے جو رہے گا تیرے زمان میں |
| جا بتا اسے کہ وہ آگیا جسے کھینچا تھا تری چاہ نے |
| جو بھٹکتا پھرتا تھا عشق میں جو سدھر گیا تھا گمان میں |
| جا بتا اسے کہ وہ کھو گیا کہیں در بدر سا وہ ہو گیا |
| جو شکستہ پا بھی کھڑا رہا وہ بکھر گیا ہے تکان میں |
| جا بتا اسے کہ جو سر بکف ترا نام لیتا تھا ہر قدم |
| جو نکل گیا تھا حدود سے وہ مٹا ملا ہے مچان میں |
| جا بتا اسے کہ وہ جنگجو جسے راس تھیں تری شوخیاں |
| جو نکھر گیا ترے ناز سے اسے ڈھونڈ اپنی اڑان میں |
| جا بتا اسے کہ وہ اجنبی جسے پیار تھا تری چال سے |
| جسے عشق تھا ترے خال سے وہ ڈسا گیا ہے امان میں |
| جا بتا اسے کہ وہ مر گیا جو مچلتا رہتا تھا ہر گھڑی |
| جو سلگتا رہتا تھا آگ سا جو بسا تھا تیرے بیان میں |
معلومات