| تیری خاطر تو یہ زحمت نہیں کرنے والا |
| کچھ بھی کر لے میں محبت نہیں کرنے والا |
| میں ترے ساتھ چلوں گا گھڑی کے چلنے تک |
| ایک دو دن کی مسافت نہیں کرنے والا |
| تجھ کو معلوم ہے میرا کہ میں اچھے دل سے |
| ملنے والا ہوں شرارت نہیں کرنے والا |
| میں بہادر ہوں مگر امن کا دشمن نئیں ہوں |
| تیرے لشکر کی قیادت نہیں کرنے والا |
| اب کہ اس شخص کے بس اتنا مخالف ہوں میں |
| اس کی آنکھوں کی حمایت نہیں کرنے والا |
معلومات