ایک سر زمیں کی چاہ
دل کو ہے وہیں کی چاہ
ڈھونڈ لے غزل میں عیب
ہے یہ نکتہ چیں کی چاہ
دل کے ہوتے تجھ کو دوست
کیوں ہے آستیں کی چاہ
بے وفائی الفت میں
چرخ پر زمیں کی چاہ
وہ کبھی مجھے چاہے
ہے دلِ حزیں کی چاہ
ایک آستاں جس کو
ہے مری جبیں کی چاہ
یہ جنوں تو ہے شاہدؔ
عشقِ اولیں کی چاہ

0
9