کھل جائیں سبھی علم و عرفان مدینے میں
چھائیں رہیں انوار و سبحان مدینے میں
بیمار کو مل جائے مہران مدینے میں
"سرکار ؐ کا جاری ہے فیضان مدینے میں"
اک سمت ملے کوئے خواہش کو وہاں اپنی
جب سارے حوائج ہوں قربان مدینے میں
گلزار جہاں کھل جائے شہر محبت میں
اس قلب میں اگ جائے ریحان مدینے میں
اظہار تعلق بس عقبی سے ہی رکھنا ہے
ہوتی اسی مقصد کی پہچان مدینے میں
یثرب کی مقدس دھرتی امن کا گہوارا
حیران زمانے میں، فرحان مدینے میں
روضہ ؐ کی زیارت کا حاصل ہو شرف ناصؔر
پا سکتے ہیں صدقہ میں غفران مدینے میں

0
24