| کھیل میں بھی ہم کو دلچسپی اور الفت ہو |
| دھیان کو ہٹانے سے پُر مزہ طبیعت ہو |
| ہوتی گوشہ تنہائی میں بڑی ہی اکتاہٹ |
| دوستوں کو ملنے سے خوب ہی مسرت ہو |
| کام کاج سے بھی بڑھتی ہیں اُلجھنیں بے حد |
| دور سُستی پر میداں آنے کی بدولت ہو |
| راز تندرستی کا جو چھپا ہے ورزش میں |
| دوڑیں بھاگیں بھی تھوڑا جب کبھی سہولت ہو |
| شوق ہو تو راہیں ہموار ہوتی ہیں ناصؔر |
| جی بہلنے کی خاطر کھیل سے محبت ہو |
معلومات