| مضبوط سرکار سے مجبور جمہوریت |
| مزدور و مفلس سے ہے اب دور جمہوریت |
| چاروں طرف نور کے وہ رنگ تھے مختلف |
| کس کے دھویں سے ہوئی بے نور جمہوریت |
| اپنی الگ دھاک اک سارے زمانے میں تھی |
| یہ بھی کبھی خوب تھی مشہور جمہوریت |
| جس جیت نے سب دیا یہ کرسی و تاج بھی |
| اب ہے اسی جیت سے رنجور جمہوریت |
| قابل اگر ہے کوئی چاہے جو بھی نام ہو |
| دیتی تھی موقع اسے بھر پور جمہوریت |
معلومات