| سخن بے تار برقی سے ملا ہے |
| کتابوں سے کہاں اب رابطہ ہے |
| نہ زحمت دے کوئی ذہنِ رسا کو |
| بزرگوں سے مِلا جو کچھ مِلا ہے |
| یہاں دُکھ سُکھ ہیں جیون کی علامت |
| جو زندہ ہے ، انہی میں مبتلا ہے |
| ہے رستے میں اگر شیطان بیٹھا |
| کوئی بتلائے کس کی یہ خطا ہے |
| عبادت اُس کی کرنا کیوں ہے مشکل |
| خُدا نے گر ہمیں پیدا کیا ہے |
| ہماری ایک منزل ہے تو کیسے |
| ہمارا راستہ سب سے جُدا ہے |
| ہمارا جینا مرنا اُس کی خاطر |
| ہمیں طارقؔ فقط اتنا پتا ہے |
معلومات