| بچہ بچہ صاحبِ کردار ہونا چاہئے |
| یعنی پیارے مصطفے سے پیار ہونا چا ہئے |
| تم اگر چاہو وہاں پر تیرا بیڑا پار ہو |
| پھر تمہیں آقا کے تابعدار ہونا چاہئے |
| جو بھی کرتا ہے نبی کی شان میں گستاخیاں |
| اس کے سر پر تیغ و بم سے وار ہونا چاہئے |
| جان دینے کی اگر بات آۓ آقا کے لئے |
| سر تلک کٹوانے پر تیار ہونا چاہئے |
| جن کو بھی ہے دشمنی میرے رسولِ پاک سے |
| ایسے لوگوں کو ذلیل و خار ہونا چاہئے |
| فرقت طیبہ سے یونسؔ کا یہ دل غمگین ہے |
| اے خدا طیبہ کا اب دیدار ہونا چاہئے |
معلومات