کاش قسمت میں ہو پھر حرم دیکھنا
ان کا دربار با چشم نم دیکھنا
ما سوائے ندامت کے ہے پاس کیا
میرے آقا رکھیں گے بھرم دیکھنا
مصطفی کے غلاموں کی کیا بات ہے
ہونگے محشر میں بھی محترم دیکھنا
لکھ دے کعبے میں جانا مقدر مرا
چومنا چھونا اور ملتزم دیکھنا
ہر مصیبت میں یاد ان کو ہی کیجیے
وہ مٹاتے ہیں رنج و الم دیکھنا
یہ عتیق آپ کی نعت کہتا رہے
اس کی جانب اے شاہِ امم دیکھنا

0
12