| اہل ایماں کے مولا ہیں شیرے خدا میرے آقا کے دلدار ہیں یا علی |
| بیکسوں کے ہیں مشکل کشاء آپ ہی غم کے ماروں کے غمخوار ہیں یا علی |
| علم کے شہر کا باب ہیں یاعلی آپ کے در سے ہی ملتی ہے روشنی |
| آپ رہبر ہیں بھٹکے ہوؤں کے لیے نور کا ایک مینار ہیں یا علی |
| کمسنی میں ہی اعلان حق کر دیا پیش حق اپنا سارا بدن کر دیا |
| کفر کے دور میں ظلم کے سامنے مصطفی کے طرف دار ہیں یا علی |
| ذکرِ مولا علی فکرے مولا علی دیکھنا بھی عبادت ہے چہرا علی |
| یہ بھی ثابت ہے فرمان خیرالبشر مصطفیٰ کا ہی کردار ہیں یا علی |
| میں نے مانا میں بے حد خطا کا ر ہوں یا علی تجھ سے تیرا طلب گار ہوں |
| ہو نگاہِ کرم اپنے عتیق پر آپ سب کے مددگار ہیں یا علی |
معلومات