غم و ھم انسان کے ایمان کا وزن ہے
سب غافلوں پر کسی شیطان کا وزن ہے
کیوں قتل کرتے ہو انسانوں کو اے غا فلو
سب پر فقط اپنی ہی تو جان کا وزن ہے
واعظ جی ہر اک جاں میں تو اک جہاں ہے نہاں
تم پر کیوں الحاد اور ایقان کا وزن ہے
اس زرد اور پچکے ہوءے چہرے پر تمہا رے
جی ہاں پڑا حور اور غلمان کا وزن ہے
بعد از اجل جو یہ سینے پر پڑا ہے غا فل
دنیا میں یہ عیش کے سامان کا وزن ہے
اللہ جو سب کو عدم سے دہر میں لایا ہے
ہر انساں پر اس کے اس احسان کا وزن ہے
باطل کو جو خاک میں ملا دے سن لو حسن
ہاں صرف اور صرف اسی عِرفان کا وزن ہے

0
88