| رند کہلاۓ ہوۓ زاہد کے |
| ہم ہیں ٹھکراۓ ہوۓ زاہد کے |
| حور پر اور کبھی جنت پر |
| ہم ہیں بہلاۓ ہوۓ زاہد کے |
| کیسے جائیں گے بھلا جنت تک |
| لوگ بھٹکاۓ ہوۓ زاہد کے |
| دن بدن ٹوٹ رہے ہیں سب ہی |
| خواب دکھلاۓ ہوۓ زاہد کے |
| ہم کو رغبت ہے خدا سے اپنے |
| ہم ہیں زخماۓ ہوۓ زاہد کے |
| واجب القتل ہے کہتا ہم کو |
| بد ہیں بتلاۓ ہوۓ زاہد کے |
| کب دلیلوں سے بھلا سمجھیں گے |
| بول میں آۓ ہوۓ زاہد کے |
| مضطرب خواب میں حوریں آئیں |
| جب سے ہمساۓ ہوۓ زاہد کے |
معلومات