ان پہاڑوں کے پار کیا ہو گا
اور کہاں راستہ یہ جائے گا
اس کہانی کی حد پہ کیا ہو گا
میں نہ ہوں گا تو فرق کیا ہو گا
میں جو تھا بھی تو کوئی فرق نہ تھا
وقت پہلے بھی کب رکا تھا یہاں
اپنے ہونے سے یا نہ ہونے سے
وقت کو فرق ہی نہیں پڑتا

0
3