ساحل پہ بیٹھ جاؤ مجھے دور جانا ہے
پیچھے نہ میرے آؤ مجھے دور جانا ہے
لگنے دو مجھ کو زخم رہِ عشق میں ابھی
رسنے دو میرے گھاؤ مجھے دور جانا ہے
لہروں کو زندگی سے شرابور ہونے دو
لگنے دو میرا بھاؤ مجھے دور جانا ہے
کشتی یہیں جلا دو دو پتوار پھینک دو
بیکار ہے یہ ناؤ مجھے دور جانا ہے
روکو نہ میری راہیں مجھے دور جانا ہے
آنے دو مجھ پہ تاؤ مجھے دور جانا ہے

0
74