کوئی بھیجا ہے خدا نے خود ہدایت کے لئے
شکر کا سجدہ ہے واجب اس عنایت کے لئے
اس کے در پر سر جھکانے پر سکوں ہو گا عطا
ہم کو جب پیدا کیا ، اس نے اطاعت کے لئے
تا خدا سے ہو محبّت کا تعلّق ہر گھڑی
اس نے سب رستے بتائے ہیں عبادت کے لئے
وہ شفا کر دے عطا بیمار ہو جاؤں اگر
بھیج دیتا ہے فرشتے وہ عیادت کے لئے
مصطفٰے کے دین کا کرتے ہیں دنیا میں دفاع
شکر کرتے ہیں خدا کا ایسی عادت کے لئے
نعرۂ تکبیر کی ہو گی صدا ہر سُو بلند
جان بھی دینی پڑی ، دیں گے ، صداقت کے لئے
آزمائے ہم گئے ، تاریخ ہے اس کی گواہ
ہر کوئی تیّار بیٹھا ہے شہادت کے لیے
ہم ہوئے انصار ، کر کے عہد ، اللہ سے یہی
اپنا تن من دھن سبھی قرباں خلافت کے لئے

0
11