دل میں چراغِ شوق جلایا نہیں تو کیوں
آنکھوں میں خوابِ وصل سجایا نہیں تو کیوں
ہر سمت تیرے حسن کا چرچا تو خوب ہے
تو نے نقابِ رخ کو اٹھایا نہیں تو کیوں
خاموشیوں میں درد کی خوشبو بسی رہی
تو نے کسی کو حال سنایا نہیں تو کیوں
دل میں اگر خیالِ محبت بسے رہے
آنکھوں نے پھر یہ خواب دکھایا نہیں تو کیوں
ہم نے تو اپنے آپ کو تجھ پر کیا نثار
تو نے بھی اپنا آپ لٹایا نہیں تو کیوں
ہر زخم کو چھپا کے رکھا عمر بھر مگر
تو نے کسی کا درد بٹایا نہیں تو کیوں
رکھا تھا دل میں درد کا صحرا اگر کہیں
آنکھوں میں ابرِ غم کو بلایا نہیں تو کیوں
محفل میں ذکرِ یار ہوا جب تو اُٹھ گئے
تنہائیوں میں خود کو رُلایا نہیں تو کیوں
رستے میں نقشِ پا بھی ملے تو مٹا دیئے
منزل کا اعتبار جو آیا نہیں تو کیوں
طارق یہ زندگی بھی امانت تھی عشق کی
تو نے وفا سے اس کو نبھایا نہیں تو کیوں

0
3