اَزل سے ہُوئی یہ حَقیقت مُسَلَّم
تُمی جانِ عالم, تُمی شاہِ عالم
تری ذات مقصودِ بزمِ فکاں ہے
تُمی سے ہے قائم دو عالم کا دم خم
رَواں ہے حَبیبِ خدا کا ہی سِکّہ
عَرب ہو عَجم ہو کہ پُورب کہ پَچَّھم
نُبُوَّت مِیں دیکھو اِمامت مِیں دیکھو
نبیؐ ہیں مُقَدَّم علیؑ ہیں مُقَدَّم

0
4