آج بھی ڈوبی فضا ہے تیرے غم میں یا حسین |
اشک کا سیلِ رواں ہے تیرے غم میں یا حسین |
بیتی جو تم پر اے پیارے کون ہے جو سہہ سکے |
کہر سا ہر جا بپا ہے تیرے غم میں یا حسین |
لاشے اپنوں کے اٹھا کر بھی نہ لب سے آہ کی |
آسماں بھی رو پڑا ہے تیرے غم میں یا حسین |
کر بلا کی خاک کر تی ہے فغاں غم میں ترے |
اور دریا رو رہا ہے تیرے غم میں یا حسین |
یہ ادائے بندگی تیری کے سر کٹوا دیا |
سجدہ بھی حیرت زدہ ہے تیرے غم میں یا حسین |
بوسہ گاہِ مصطفے پر آیا کیسا وقت ہے |
قلب پر لرزا پڑا ہے تیرے غم میں یا حسین |
در یا پربت صحرا گلشن اور سب ارض و سماں |
رنگ و بو سب کھو چکا ہے تیرے غم میں یا حسین |
کیا کہے ذیشان تیری بارگاہِ ناز میں |
فکر اپنی کھو چکا ہے تیرے غم میں یا حسین |
معلومات