| جب ہوس ہی ہوس نظر آئے |
| پھر محبت میں کیا اثر آئے |
| آپ کو گر سُکوں میسر تھا |
| کس لیے آپ پھر اِدھر آئے |
| آپ کہتے ہیں صبر کرتا رہوں |
| لے کے پہلے ہی کتنی ہم،عمر آئے |
| آج حیرت ہوئی ہے دستک پر |
| آج ملنے کو نامہ بر آئے |
| مَیں تو عثمان کل سے حیراں ہوں |
| آپ مے خانے کل نظر آئے |
| شاعری، کاہلی، تباہ حالی |
| راس فن ہم کو مختصر آئے |
معلومات