| عشق دشوار ہو گیا ہے کیا؟ |
| دشت درکار ہو گیا ہے کیا؟ |
| بات کرتا ہے بات کرنے پر |
| ہم سے بیزار ہو گیا ہے کیا؟ |
| کیوں سنورنے کا آسرا لیں ہم |
| حسن معیار ہو گیا ہے کیا؟ |
| پہلے یہ بس ترا جنم دن تھا |
| اب یہ تہوار ہو گیا ہے کیا؟ |
| عشق کا بھید پا لیا تم نے |
| ہجر گلزار ہو گیا ہے کیا؟ |
| غُل مچاتا ہے دشت میں جاکر |
| قیس مے خوار ہو گیا ہے کیا؟ |
| آپ کو دیکھنے کی حسرت ہے |
| آپ سے پیار ہو گیا ہے کیا؟ |
| تم سے ملنے کی آرزو نہ کریں؟ |
| وصل بے کار ہو گیا ہے کیا؟ |
| ایک لڑکا ہے سچ سناتا ہے |
| اب وہ غدار ہو گیا ہے کیا؟ |
معلومات