نبی شاہِ خوباں ہیں سلطان ہیں |
یہ جبریل بھی جن کے دربان ہیں |
لکھا عرش پر جب محمد گیا |
بتایا دہر کا یہ عنوان ہیں |
خدا نے دیا اُن کو درجہ عُلیٰ |
بنا جن کے دو جگ بیا بان ہیں |
ہمیں دینِ فطرت نبی سے ملا |
خدا اور نبی کے جو فرمان ہیں |
ہیں نمناک آنکھیں حزیں کی سدا |
کرے ہجر پیدا یہ ہیجان ہیں |
وسیلہ نبی کا ہے حیلہ حسیں |
منازل ہیں جو اس سے آسان ہیں |
سدا دیکھے جالی سنہری حسیں |
یہ محمود کے یارو ارمان ہیں |
معلومات