محبّت کی جو عادت ہو ، اسے ملنے چلے جانا
اگر اس سے ارادت ہو ، اسے ملنے چلے جانا
خدا کا نیک بندہ کوئی مل جائے غنیمت ہے
اسے ملنا عبادت ہو ، اسے ملنے چلے جانا
سفر ہوتا نظر آئے کٹھن تو مشورہ کر نے
اگرچہ یہ ریاضت ہو ، اسے ملنے چلے جانا
تمہیں مل کر وہ خوش ہو گا یقیناً مسکرائے گا
اگر چاہو ، عیادت ہو ، اسے ملنے چلے جانا
یقیں ہے ذات پر مولا کی اس کو جاننا ہو تو
کسی کی جب شہادت ہو ، اسے ملنے چلے جانا
چلیں جب آندھیاں ، طوفان آئیں ڈگمگانے کو
تو رہنا گر سلامت ہو ، اسے ملنے چلے جانا
اگر سن کر مری باتیں ، یقیں میرا نہ کر پاؤ
عطا جو استقامت ہو اسے ملنے چلے جانا
معزز دین و دنیا کے ملیں اس کو عقیدت سے
اُسے ملنا سعادت ہو ، اسے ملنے چلے جانا
کوئی چاہت ، کوئی ارماں ، کہیں حسرت نہ بن جائے
تمہیں کوئی بھی حاجت ہو اُسے ملنے چلے جانا
دعاؤں کی قبولیّت پہ اس کی ہے یقیں اتنا
دعا کی جب ضرورت ہو اسے ملنے چلے جانا
مرادیں پاؤ گے طارق جو وہ مرشد دعا دے گا
تمہیں جب بھی اجازت ہو اسے ملنے چلے جانا

0
49