آو کریں سرکار کی باتیں
پیارے نبی دلدار کی باتیں
دل کو راحت مل جاتی ہے
جب ہوں نبی مختار کی باتیں
یار نبی کے سب سے اعلی
آؤ کریں ہر یار کی باتیں
خالق نے قرآن میں کی ہیں
یار کی باتیں غار کی باتیں
آپس میں مل جل کے صحابہ
کرتے حسنِ یار کی باتیں
گھر آباد رہے گا تمہارا
کرتے رہو منٹھار کی باتیں
عتیق وہ در پہ بلائیں گے تجھ کو
دل سے کرو دربار کی باتیں

22