سنیں میری ندائیں یا رسول اللہ
مری بگڑی بنائیں یا رسول اللہ
جگاتے ہیں مقدر آپ سائل کا
مری قسمت جگائیں یا رسول اللہ
بدل جائے یہ سارا نقشۂ کونین
اگر انگلی ہلائیں یا رسول اللہ
گلے سوکھیں ہمارے گر بروزِ حشر
ہمیں کوثر پلائیں یا رسول اللہ
ہو جائے نور سے یہ دل مرا جگ مگ
وہ نور اپنا بسائیں یا رسول اللہ
اندھیرے دو جہاں کے دور کر دے جو
رخ انور وہ دکھائیں یا رسول اللہ
درِ شاہاں پہ جھولی ہم کیوں پھیلائیں
تمھی دیتے ہو عطائیں یا رسول اللہ
بھکاری تیرے سب شاہ و گدا آقا
خزانے تم سے پائیں یا رسول اللہ
بڑی مدت سے عاجز کی تمناہ ہے
مجھے طیبہ بلائیں یا رسول اللہ

0
9