نبی مصطفیٰ کی رسالت ہے اعلیٰ |
شہے دو سریٰ کی نبوت ہے اعلیٰ |
رسولوں کے سرور حبیبِ خدا کی |
صفِ انبیا میں یہ ثروت ہے اعلیٰ |
ملقب ہیں صادق امیں کے لقب سے |
امانت میں بہتر دیانت میں اعلی |
دیا ہم کو دستورِ اعلیٰ نبی نے |
ملے جس سے مومن کو سیرت ہے اعلی |
ہے رحمت برستی مدینے میں رب کی |
چمن میں نبی کے امامت ہے اعلیٰ |
ہیں مسجد نبی میں یہ گلشن ارم سے |
مگر روضہ کی دیکھ شوکت ہے اعلیٰ |
اے محمود بھیجو درود اُن پہ دائم |
قیامت میں اُن کی شفاعت ہے اعلیٰ |
معلومات