عجب موقع خدا لایا مدینے ساتھ چلتے ہیں |
بلاوا یار سے آیا مدینے ساتھ چلتے ہیں |
نہ پوچھو حور و غلماں کا نہ جنت کی کرو باتیں |
خیالوں میں حسیں آئیں مدینہ پاک کی راتیں |
یہ نغمہ دل کو ہے بھایا مدینے ساتھ چلتے ہیں |
بلاوا یار سے آیا مدینے ساتھ چلتے ہیں |
جگر یارو ہوا چھلنی فراقِ مصطفیٰ سے ہے |
جو مانے دل حزیں میرا یہ ہجرِ دلربا سے ہے |
عطا کی ہے گھنی چھایا مدینے ساتھ چلتے ہیں |
بلاوا یار سے آیا مدینے ساتھ چلتے ہیں |
نہ روکیں مجھ کو اے ہمدم قصیدے اُن کے گانے دو |
گھٹائیں رحمتِ رب کی ذرا عاصی پہ چھانے دو |
پلٹتی ہیں جو ہر کایا مدینے ساتھ چلتے ہیں |
بلاوا یار سے آیا مدینے ساتھ چلتے ہیں |
پیامِ الفتِ جاں ہے سفینے والے راہی کو |
پتہ تیرا جو ہے ہر دم مدینے والے ماہی کو |
ملا محمود اب سایہ مدینے ساتھ چلتے ہیں |
بلاوا یار سے آیا مدینے ساتھ چلتے ہیں |
معلومات