| عداوت چھوڑ آئے ہیں،سیاست چھوڑ آئے ہیں |
| بڑا مشکل تھا پر کارِ حکومت چھوڑ آئے ہیں |
| تمھیں دیتے یہ دل اور تم سے بھی لیتے تمھارا دل |
| مگر اب ہم محبت کی تجارت چھوڑ آئے ہیں |
| بڑی مدت میں ہم نے جانچ پوری کی ہے دنیا پر |
| وفا کے مجرموں کی سو رفاقت چھوڑ آئے ہیں |
| ہمیں دو وقت کی روٹی نے میلوں میں گھمایا ہے |
| مگر ہم پیٹ کے حق میں سخاوت چھوڑ آئے ہیں |
| بہت ارمان تھے دل میں مگر حالات نازک تھے |
| ادھورے خواب کی ساری عمارت چھوڑ آئے ہیں |
| محمد اویس قرنی |
معلومات