| چوٹ کھا کھا کے بھی جینا نہیں آساں ہوتا |
| دل کو ہر بار نہیں درد کا عرفاں ہوتا |
| شوق سے دار پہ چڑھتے ہیں مسافر سچ کے |
| ہجر میں جیسے بھی ہو دل نہیں بے جاں ہوتا |
| پیار جب روح میں اترے تو پتہ چلتا ہے |
| حسنِ ظاہر ہی کا دل پر نہیں احساں ہوتا |
| تجھ سے ملنے کو جو نکلے ہیں تو پروا کس کو |
| راستہ ساری مسافت کا بیاباں ہوتا |
| شوق سے دیکھو تو ہر ذرّہ لگے آئینہ |
| کوئی منظر بھی نہیں جس سے نہ فیضاں ہوتا |
| دل کے اندر جو بسا لیتے ہیں دنیا اپنی |
| شمعِ محفل ہوں یہ ان کو نہیں ارماں ہوتا |
| آگ میں جل کے نکھرتا ہے خودی کی آخر |
| کیا بشر سوز سے گزرے بنا انساں ہوتا |
| دلِ مضطر سے یہ اپنے کبھی پوچھو طارِق |
| دل کی کہنے سے نہیں کوئی پریشاں ہوتا |
معلومات