عشق ہوتا ہے پیار ہوتا ہے
کتنا اچھا اے یار ہوتا ہے
ہم کو معلوم ہے محبت کا
سب کو اک دن بخار ہوتا ہے
کوئی ہوتا ہے آدمی کمتر
کوئی بہتر شمار ہوتا ہے
یہ سمندر کی ایک ہلچل ہے
جو یہ بھاٹا جوار ہوتا ہے
حق پے مومن بھروسا رکھتے ہیں
خوف چاہے ہزار ہوتا ہے
اس سے ہوتا ہے رب خفا ازہر
جس کا نیچا ازار ہوتا ہے
iasahmad@

96