پھر یہ کس طور سے محبت ہے؟
اب کسی اور سے محبت ہے؟
تجھ سے منسوب سب مناظر کو
دیکھنا غور سے محبت ہے
فخر! یہ دور جو تمہارا ہے
تب ہی اس دور سے محبت ہے
اسکی گلیوں میں وہ جو چلتا ہے
مجھکو لاہور سے محبت ہے
حیدر اب مسکرا جفاؤں پر
یار کوجور سے محبت ہے ؟

0
3