| پیارے بچے ، بھاگ کے آئے |
| من کے سچے ، بھاگ کے آئے |
| گیت خوشی کے گائیں گے |
| ساتھ کھلونے لائیں گے |
| بات یہ تو سن لے ڈولی |
| خود یہ لے کر چن لے ڈولی |
| رانی بی تو میری ہوگی |
| مانو بلی تیری ہوگی |
| ٹھیلے والا آیا تھا |
| ساتھ میں قلفی لایا تھا |
| سب نے مل کر کھائی تھی |
| لذت سب کو بھائی تھی |
| پاس لگا تھا کافی رش |
| شور اٹھا تھا اُش اُش اُش |
| کرتب بندر نے دکھلائے |
| دیکھ کے سب نے دل بہلائے |
| شام ہوئی تو گھر وہ آئے |
| امی کو سب حال سنائے |
معلومات