میں کس طرح لکھوں شانِ راحتِ شہِ دیںؐ
اونچا مقام ہے زوجِ حضرتِ شہِ دیںؐ
کل مومنوں کی وہ ماں سادات کی وہ جَدَّہ
یہ مرتبہ ہوا ہے با نسبتِ شہِ دیںؐ
عز و شرف یہ اُمِ زہراؑ کا اللہ اللہ
اسلام کی وہ محسن وہ عصمتِ شہِ دیںؐ
جود و سخا کا پیکر فضلِ خدا کا محور
ہم رازِ سیدِ عالم راحتِ شہِ دیںؐ
توقیر و شان تیری بے مثل ہے خدیجہؑ
حاصل ہوئی ہے تجھ کو زوجیتِ شہِ دیںؐ
ہو بات صرفِ دولت کی یا سکونِ دل کی
ہر طور سے ہی تُو نے کی خدمتِ شہِ دیںؐ
محنت بہت فروغِ دیں کے لیے کی تم نے
احسان مند ہے تیری امتِ شہِ دیںؐ
اعزاز کون سا ہے دنیا میں اِس سے بڑھ کر
تجھ کو ملا جو اعزازِ خدمتِ شہِ دیںؐ
با احترام لو نامِ اقدس اُن کا شاہدؔ
وہ سیدہ خدیجہؑ ہیں عزتِ شہِ دیںؐ

0
103