محمد محمد وظیفہ رہے گا
مرے دل میں تو یہ صحیفہ رہے گا
رہے گا مرے وردے لب یا محمد
مرا ہر عمل پھر عفیفہ رہے گا
میں چرچا کروں بس ترے نام کا ہی
شب و روز یہ اک طریقہ رہے گا
طریقت شریعت کی رہ پر چلا دے
مرا جاری ہر اک لطیفہ رہے گا
سبھی نفرتوں کو مٹادے عتیق اب
بڑا معتبر یہ سلیقہ رہے گا

0
86