1۔ زندگی ایک ایسا خواب ہے، جس کی آنکھ قبر میں جا کر کھلتی ہے۔
2۔ جھوٹ انسان کے ارادوں کو دیمک زدہ لکڑی کی طرح اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتا ہے۔
3۔ کچھ رشتے دل کی دھڑکن کی مانند ہوتے ہیں؛ انہیں محسوس تو کیا جا سکتا ہے، مگر چھوا نہیں جا سکتا۔
4۔ جب کسی کا عیب نظر آئے تو اس کی اصلاح کی کوشش کرو، کیونکہ غیبت سے بچنے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔
5۔ جس کے دل میں سیکھنے کی لگن زندہ ہو، اسے قابل بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
6۔ بدزبان اور بدلحاظ انسان کا سب سے مؤثر جواب خاموشی ہے۔
7۔ حسد کرنے والا ہمیشہ آپ کی قابلیت پر انگلی اٹھاتا ہے، کیونکہ وہ آپ کی کامیابی برداشت نہیں کر پاتا۔
8۔ اگر مستقبل سنوارنا چاہتے ہو تو ماضی کی غلطیوں کو کبھی نہ بھولو، کیونکہ یہی غلطیاں بہترین استاد ہوتی ہیں۔
9۔ محبت میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی، اور جہاں شک جنم لے، وہاں محبت اپنی معنویت کھو دیتی ہے۔
10۔ حیرت ہے ابنِ آدم پر کہ موت کی حقیقت جانتے ہوئے بھی وہ اس کی تیاری سے غافل رہتا ہے۔

0
2