آنکھوں میں ہے پیار کا منظر
تصویرِ دل دار کا منظر
اب تو دیکھنے آتے ہیں سب
تیرے اس بیمار کا منظر
اک تصویر بناؤ ایسی
جس میں ہو دیوار کا منظر
ہر پل چُپ چُپ رہتا ہے بس
دِل مانگے دل دار کا منظر
بُھول کہاں سکتا ہے یہ دِل
تیرے اُس اقرار کا منظر
گر بازی یہ جیت نہ پایا
کھا جائے گا ہار کا منظر
کیسے بُھول مَیں پاؤں مانی
چاہت کے اِظہار کا منظر

0
33